تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
گرفتاری گذشتہ روز اینٹی کرپشن مردان میں درج کیے گئےایک نئے مقدمے میں عمل میں لائی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو ضمانت پر رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو انسداد بدعنوانی عدالت سے ضمانت پر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتارکرلیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما کی گرفتاری گذشتہ روز اینٹی کرپشن مردان میں درج کیے گئےایک نئے مقدمے میں عمل میں لائی گئی ہے۔
نئے مقدمے میں سابق صوبائی وزیر محمدعاطف سمیت متعدد سابق ارکان اسمبلی کو نامزد کیا گیا ہے۔