تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو انسداد بدعنوانی عدالت سے ضمانت پر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتارکرلیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما کی گرفتاری گذشتہ روز اینٹی کرپشن مردان میں درج کیے گئےایک نئے مقدمے میں عمل میں لائی گئی ہے۔
نئے مقدمے میں سابق صوبائی وزیر محمدعاطف سمیت متعدد سابق ارکان اسمبلی کو نامزد کیا گیا ہے۔