عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی رومینٹک فلم کا پہلا گانا کل ریلیز ہوگا مداح پرجوش

نئی فلم میں سینئر اداکار دھرمیندر، شبانہ اعظمی، جیا بچن بھی شامل ہیں اور اس کی ریلیز 28 جولائی کو متوقع ہے

فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ کی سپراسٹار عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی رومینٹک فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کا پہلا گانا 'تم کیا ملے' کل ریلیز کیا جائے گا۔

فلم میکرز دھرما پروڈکشنز نے گانے کا ایک مختصر سا ٹیزر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر جاری کیا ہے جس میں عالیہ اور رنویر موجود ہیں۔

پوسٹ کے ساتھ ہی کیپشن دیا گیا ہے کہ فلم کے پہلے گانے 'تم کیا ملے' کو کل ریلیز کیا جائے گا، مداح تیار ہوجائیں۔
Load Next Story