میدان عرفات میں کتنے عازمین نے خطبۂ حج سنا اعداد و شمار جاری

ان میں صرف غیرملکی عازمین کی تعداد 16 لاکھ 60 ہزار 915 تھی، سعودی اتھارٹی برائے شماریات


ویب ڈیسک June 27, 2023
فوٹو ٹویٹر

سعودی عرب کی قومی شماریات اتھارٹی نے بتایا ہے کہ رواں سال میدان عرفات میں 18 لاکھ 45 ہزار سے زائد عازمین نے خطبہ حج سننے کی سعادت حاصل کی۔

قومی سعودی شماریات اتھارٹی کے مطابق میدان عرفات میں 18 لاکھ 45 ہزار 45 عازمین کا اجتماع ہوا، جن میں سے 16 لاکھ 60 ہزار 915 غیر ملکی جبکہ 1 لاکھ 84 ہزار 130 مقامی تھے۔

واضح رہے کہ عازمین نے گزشتہ رات منی میں قیام کیا اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد وہ رکن اعظم کیلیے میدان عرفات پہنچے اور یہاں مسجد نمرہ سے خطبہ حج سُنا۔

مزید پڑھیں: اللہ کا حکم ہے تمام مسلمان متحد ہو کر رہیں، خطبہ حج

رواں سال خطبہ حج کے فرائض شیخ یوسف بن محمد سعید نے انجام دیے۔ جنہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو متحد ہوکر رہنے کا حکم دیا ہے اور فرقہ فرقہ ہونے سے منع فرمایا ہے، تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ متحد ہوجائیں۔

خطبہ حج کے بعد عازمین نے نماز ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ باجماعت ادا کیں اور پھر وہ جبل رحمت کی طرف روانہ ہوگئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں