پیدائش کے وقت ایک پونڈ وزنی بچے کی پہلی سالگرہ پر خود ڈاکٹر بھی حیران

ایلی جیمز اب ایک برس کا ہوچکا ہے، مکمل صحت مند ہونے کے ساتھ پہلے قدم بھی لے چکا ہے


ویب ڈیسک June 28, 2023
ایلی جیمز نے صرف ایک پونڈ وزن کے ساتھ دنیا میں آنکھ کھولی، دہ ماہ آئی سی یو میں رہا اور اب بالکل تندرست ہے۔ فوٹو: ڈیلی میل

ایک سال قبل لاس ویگاس میں پیدائش کے وقت صرف ایک پونڈ اور تین اونس وزنی بچہ اب اپنی پہلی سالگرہ پر بالکل تندرست ہے جس نے خود ڈاکٹروں کو بھی حیران کر دیا ہے۔

ایلی جیمزنے صرف 22 ہفتے میں معیادِ حمل کے بعد اس دنیا میں آنکھ کھولی تھی۔ مارچ میں اپنی پہلی سالگرہ پر وہ سادہ الفاظ ادا کر رہا ہے اور چند قدم چل بھی سکتا ہے۔



بچے کی والدہ پالوما کو بتایا گیا کہ یہ بچہ دماغی اور جسمانی طور پر بیمار رہے گا اور شاید زندگی میں نارمل بھی نہیں ہوگا۔ پیدائش کے وقت خاتون کی انگوٹھی بچے کی چاروں انگلیوں سے بڑی تھی۔ اسے دو ماہ تک آئی سی یو میں رکھا گیا لیکن اس کے بعد وہ ہر روز مضبوط ہوتا چلا گیا۔



اس نے ایک لفظ 'دادا' ادا کیا اور اب مزید باتیں کررہا ہے۔ پیدائش سے قبل اس کی والدہ کے رحم میں نہ صرف پانی کی تھیلی پھٹ گئی بلکہ وہ شدید انفیکشن کے شکار بھی ہوئی تھیں۔ اسی لیے 22 ہفتے کے بچے کو دنیا میں لایا گیا۔ بچے کو جس سوئی سے ٹیکہ لگایا گیا وہ انسانی بال کی طرح سب سے باریک سوئی تھی تاکہ اسے مختصر ترین رگوں میں لگایا جاسکے۔



اب یہ بچہ مکمل تندرست ہے جس پر کسی دماغی، نفسیاتی، جسمانی اور اعصابی امراض کی کوئی علامت موجود نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں