حکومت مذاکرات کے ساتھ جنگ اور دھمکی کی سیاست پر عمل پیرا ہےترجمان کالعدم تحریک طالبان

بتایاجائے کیاجنگ اور مذاکرات ایک ساتھ چل سکتے ہیں اورمذاکراتی عمل کو کامیاب بنانا صرف ہماری ذمے داری ہے،شاہداللہ شاہد


ویب ڈیسک May 01, 2014
مذاکرات میں حکومتی سنجیدگی اور خودمختاری نظر نہیں آرہی،ترجمان طالبان. فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہداللہ شاہد نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے ساتھ جنگ اور دھمکی کی سیاست پر عمل پیرا ہے جبکہ ہم مذاکرات کو سیاسی جنگی ہتھیار کے طور پر قبول نہیں کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم مقام سے جاری ایک بیان میں شاہد اللہ شاہد نے کہا کہ طالبان کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں جبکہ دو روز سے بابڑ اور شکتوئی میں بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کے ساتھ جنگ اور دھمکی کی سیاست پر عمل پیرا ہے جبکہ ہم مذاکرات کو سیاسی جنگی ہتھیار کے طور پر قبول نہیں کریں گے۔

شاہداللہ شاہد نے کہا کہ جنگ ہو یا مذاکرات ہم اصل مقصد سے انحراف نہیں کریں گے جبکہ مذاکرات میں حکومتی سنجیدگی اور خودمختاری نظر نہیں آرہی اور اس بات کا تعین بھی مشکل ہوگیا ہے کہ مذاکرات کس سے کیے جائیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ بتایا جائے کیا جنگ اور مذاکرات ایک ساتھ چل سکتے ہیں اور مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانا صرف طالبان کی ہی ذمے داری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |