خبردار یہ دوا مت خریدیں

سنگولیئر کیوجہ سے 82 خودکشیاں ہوئیں، جن میں سے 19 کیسز 17 سال سے کم عمر بچوں کے ہیں


ویب ڈیسک June 27, 2023
[فائل-فوٹو]

دمہ کیلئے مخصوص دوا Singuliar کے دماغ پر پڑنے والے خطرناک اثرات کو چھپانے کے الزام میں امریکی فارماسیوٹیکل کمپنی مرک پر کئی مقدمے دائر کیے جاچکے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب سے کمپنی نے 1998 میں دوا متعارف کرائی ہے، اس کے بعد سے درجنوں خودکشیوں، ڈپریشن اور متاثرہ مریضوں میں گھبراہٹ و بےچینی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

asa
(انگلینڈ کے رہائشی 22 سالہ نکولس چند ہفتوں سے سنگولیئر استعمال کررہے تھے اور اسی دوران انہوں نے سر میں گولی مار کر خودکشی کی)

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے 1998 اور 2019 کے درمیان مریض میں دوا کے شدید منفی رد عمل کی متعدد رپورٹس کا تجزیہ کیا اور پایا کہ سنگولیئر میں ایک مخصوص فعال جُز سے وابستہ 82 خودکشیاں ہوئیں، جن میں سے 19 کیسز 17 سال سے کم عمر بچوں کے ہیں۔

Untitled
(آسٹریلوی نژاد 5 سالہ ہیریسن سکیلی کو دوا استعمال کرتے ہوئے چند سال ہی ہوئے تھے جس کے دوران اس نے خودکشی کرنے کی کوشش کی، والدہ نے بتایا دوا استعمال کرنے کی دوران ہی ہیریسن زندگی سے نفرت اور موت کے بارے میں باتیں کرنے لگ گیا تھا)

گزشتہ تین سالوں میں امریکا بھر میں کمپنی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس میں کمپنی کو مذکورہ بالا سانحات کیلئے جوابدہ ٹھہرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، متاثرین کے والدین کا کہنا تھا کہ دوا کے سنگین خطرات سے عوام کو خبردار کرنے میں کمپنی نے شدید لاپرواہی برتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں