عید کے موقع پر حکومت سندھ کا قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ کی طرف سے قیدیوں کی سزا میں 120 دن تک کی معافی دی گئی ہے، نوٹیفکیشن جاری

فوٹو: فائل

عیدالاضحی کے موقع پر حکومت سندھ نے قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی طرف سے عیدقرباں کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں 120 دن تک کی معافی دے دی گئی ہے۔


محکمہ داخلہ سندھ نے قیدیوں کی سزا میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اس رعایت کا اطلاق اغوا برائے تاوان، دہشت گردی، ڈکیتی یا ریاست کے خلاف سرگرمیوں جیسے سنگین مقدمات میں سزا پانےو الے قیدیوں پر نہیں ہوگا۔
Load Next Story