آئی جی سندھ نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ہلاکت پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

کمیٹی 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے،آئی جی سندھ اقبال محمود کی ہدایت


ویب ڈیسک May 01, 2014
آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ہلاکت پر آئی جی سندھ اقبال محمود نے ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے 4کارکنوں کی ہلاکت پرآئی جی سندھ اقبال محمود نے ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی میں ڈی آئی جی ایسٹ،ایس ایس پی ایسٹ،ایس پی ملیر اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کا افسر بھی شامل ہوگا۔ آئی جی سندھ نے کمیٹی کو واقعے سے متعلق 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے چارکارکنوں کی لاشیں میمن گوٹھ سے ملی تھیں جس کے بعد ایم کیو ایم نے کارکنوں کی ہلاکت پر آج سندھ بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |