ایکنک اجلاس سیلاب سے تحفظ کا منصوبہ منظور

194 ارب 62 کروڑ لاگت، 10 ارب 86 کروڑ بیرونی فنانسنگ کی مد میں خرچ ہونگے


Numainda Express June 28, 2023
لاہور سیالکوٹ موٹروے نارنگ منڈی اور نارووال لنک کی تعمیر کا منصوبہ بھی منظور۔ فوٹو : فائل

قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی نے سیلاب سے تحفظ کے منصوبہ کی منظوری دیدی۔

قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے 194 ارب 62 کروڑ روپے کے سیلاب سے تحفظ کے منصوبے سمیت کھربوں روپے لاگت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں اور محکمہ آڈیٹر جنرل کیلیے 20 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ سمیت وزارت داخلہ اور دیگر وزارتوں و ڈویژنوں کیلیے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دیدی۔

وزارت خزانہ کے مطابق ایکنک کا اجلاس منگل کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا، جس میں سیلاب سے تحفظ سے متعلق 194 ارب 62 کروڑ لاگت کا منصوبہ منظور کیا گیا،اس پر 10 ارب 86 کروڑ روپے بیرونی فنانسنگ کی مد میں خرچ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یکم جولائی سے 4 اسلامی بچت اسکیمیں متعارف کرائیں گے، اسحاق ڈار

سندھ میں تھر کول کو مکھی فراش لنک کینال کے ذریعے پانی کی فراہمی کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی جس پر 12 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی، منصوبے کے تحت بجلی کی پیداوار اور آبپاشی کیلئے پانی دستیاب ہوگا، کچھی کینال منصوبے پر 8 ارب 28 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے،نیو بالاکوٹ سٹی ڈیویلپمنٹ منصوبے کی راہ میں تکنیکی مسائل دور کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

36 اضلاع میں بچوں میں غذائی قلت اور سٹنٹنگ کی روک تھام کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا، حکومت بیرونی مالی امداد کے ذریعے اسے مکمل کرے گی، 36 کلو میٹر طویل سندھ کوسٹل ہائی وے کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں