سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی گئی

حرمین شریفین میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے


ویب ڈیسک June 28, 2023
نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے:فوٹو:فائل

سعودی عرب، خلیجی ممالک، امریکا، یورپ، کینیڈا، ملائیشیا، اور انڈونیشیا سمیت دنیا کے کئی خطوں میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے اور لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی۔ ان روح پرور اجتماعات میں امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Hajj khutba

سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، بحرین ، کویت ، ترکی ، انڈونیشیا اور دیگرممالک میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔ برطانیہ ، کینیڈا اور امریکا میں بعض کچھ لوگ آج اور کچھ کل عید الاضحٰی منائی گئی۔

Hajj khutba 4

نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانور قربان کیے جا رہے ہیں۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحٰی کی مبارک باد دی ہے۔



خیال رہے کہ پاکستان سمیت ایشیائی ممالک میں کل بروز جمعرات عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں