کراچی میں رات گئے بارش عید کے دوسرے روز تیز بارش کا امکان
سب سے زیادہ بارش پی اے ایف بیس مسرور پر 3 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے کہیں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔
پی اے ایف بیس مسرور، جناح ٹرمینل، صدر، کلفٹن، برنس روڈ، اولڈ سٹی ایریا، طارق روڈ، بہادرآباد، نیو ٹاؤن، گلستان جوہر، گلشن اقبال اور ناظم آباد میں بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش پی اے ایف بیس مسرور پر 3 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ جناح ٹرمینل پر 0.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کراچی کے دیگر آبزرویٹریز پر بارش ملی میٹر کے مقررہ پیمانے سے کم رہی۔
[video width="368" height="656" mp4="https://www.express.pk/2023/06/whatsapp-video-2023-06-28-at-3.48.24-am-1687931186.mp4"][/video]
دیہی سندھ میں گزشتہ شام سے اب تک سب سے زیادہ بارش چھور میں 68 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔ سکھر میں 57 ملی میٹر، موہنجودڑو میں 32 ملی میٹر، جیکب آباد میں 21 ملی میٹر، بدین میںح 12 ملی میٹر، روہڑی میں 5 ملی میٹر اور لاڑکانہ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
مون سون سسٹم دیہی سندھ کے اضلاع پر اثرانداز ہونا شروع ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے عید کے دوسرے روز شہر میں گردوغبار اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
دیہی سندھ کے مختلف اضلاع بھی 30جون تک درمیانی و موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔