امریکی کرکٹ لیگ حارث اور شاداب کا سان فرانسسکو سے معاہدہ

ایم ایل سی کا اولین ایڈیشن رواں برس 13 سے 30 جولائی تک ڈیلاس میں شیڈول ہے

ایم ایل سی کا اولین ایڈیشن رواں برس 13 سے 30 جولائی تک ڈیلاس میں شیڈول ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر

امریکی کرکٹ لیگ میں حارث رؤف اور شاداب خان نے سان فرانسسکو یونکورنز سے معاہدہ کرلیا۔

میجر لیگ کرکٹ میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف اور آل راؤنڈر شاداب خان بھی سان فرانسسکو یونکورنز کا حصہ بنیں گے، ایم ایل سی کا اولین ایڈیشن رواں برس 13 سے 30 جولائی تک ڈیلاس میں شیڈول ہے، ایونٹ میں 6 ٹیمیں شریک ہوں گی۔


یہ بھی پڑھیں: عماد وسیم، اعظم خان کا امریکی لیگ میں بھارتی فرنچائز سے معاہدہ

حارث رؤف اور شاداب خان کو دورہ سری لنکا کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں منتخب نہیں کیا گیا، امکان ہے کہ دونوں کو پی سی بی سے ایونٹ کے لیے این او سی مل پائے گا۔

گزشتہ ماہ عماد وسیم اور اعظم خان کے سیاٹل اورکاس میں جانے کی بھی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
Load Next Story