طوفانی بارشوں کے باعث دریائے لہڑی میں سیلابی صورتحال انتظامیہ الرٹ
دریائے لہڑی میں گھگھی کے مقام پر 62 ہزار کیوسک سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔
بختیار آباد کے قریب سیلابی ریلے کے باعث میر سیف اللہ ڈومکی کا ڈیم ٹوٹ گیا ہے اور پانی کا بڑا سیلابی ریلہ ربی کینال کی جانب رواں دواں ہے۔
نصیرآباد انتظامیہ کو سیلابی ریلے سے نمٹنے اور آبادی کو محفوظ بنانے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔