ورلڈکپ وینیوز کی تقسیم بھارتی پنجاب کو نظر انداز کرنے پر وزیر کھیل پھٹ پڑے

کرکٹ میں بڑھتی ہوئی سیاست پر خود بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں،

فوٹو : سوشل میڈیا

کرکٹ میں بڑھتی ہوئی سیاست پر خود بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں، ورلڈکپ وینیوز کی تقسیم پر بھارتی پنجاب کو نظر انداز کرنے پر وزیر کھیل پھٹ پڑے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر کھیل پنجاب گرومیت سنگھ نے ورلڈکپ کے لیے موہالی کو میچ نہ دینے کو سیاسی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ موہالی ٹاپ فائیو وینیوز میں شامل ہے لیکن میزبانی کے فیصلے سیاست کی نذر ہوگئے ہیں، یہاں تک کہ ایک پریکٹس میچ تک نہیں دیا گیا۔


اس اسٹیڈیم میں 2011 ورلڈ کپ کا پاک بھارت سیمی فائنل ایک بلاک بسٹر مقابلہ قرار دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ معرکہ، پاکستان سے زیادہ دباؤ بھارت پر ہوگا، ہربھجن سنگھ

دوسری جانب اِندور، راج کوٹ، رانچی اور ناگپور میں کرکٹ معاملات دیکھنے والوں نے بھی نظر انداز کیے جانے پر انڈین کرکٹ بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
Load Next Story