لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم کے مطابق اس کے بعد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اعتراز احسن کے گھر پر بھی فائرنگ کرنا تھی۔

ملزم کے مطابق اس کے بعد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اعتراز احسن کے گھر پر بھی فائرنگ کرنا تھی۔

پولیس نے لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نے اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کی گتھی سلجھ گئی، سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نے کارروائی کرکے فائرنگ میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ اور پیشہ ور شوٹر محسن عرف لمبا کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ، پولیس کا ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا دعویٰ


محسن عرف لمبا نے ایک سیاسی جماعت کے رہنما زبیر خان نیازی کے کہنے پر اپنے ساتھی کے ہمراہ لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ کی، دس لاکھ روپے میں معاوضہ طے ہوا، ملزم ایک لاکھ روپے ایڈوانس وصول کر چکاتھا۔

ڈی آئی جی کے مطابق ملزم بھی سیاسی جماعت کا کارکن ہے اور جلسے /جلوسوں میں زبیرخان نیازی سے تعلق قائم ہوا، ملزم کے مطابق اس کے بعد ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اعتراز احسن کے گھر پر بھی فائرنگ کرنا تھی۔

ملزم سنگین جرائم، اقدام قتل، بھتہ خوری، رابری اور لوگوں کے گھروں پر فائرنگ کے مقدمات کا سابقہ ریکارڈ یافتہ اور تھانہ ملت پارک کے اقدام قتل کے مقدمہ کا مفرور اشتہاری بھی ہے۔

[video width="848" height="480" mp4="https://www.express.pk/2023/06/whatsapp-video-2023-06-28-at-11.16.17-am-1687936016.mp4"][/video]
Load Next Story