عازمین حج شیطان کو کنکریاں مارنے اور قربانی کے فریضے کی ادائیگی کر رہے ہیں

رمی اور قربانی کے بعد حجاج کرام سر منڈاتے ہیں اور احرام کھول دیتے ہیں


ویب ڈیسک June 28, 2023
سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ممالک میں آج عید منائی جارہی ہے؛ فوٹو: فائل

آج دنیا بھر سے آئے عازمین حج رمی اور قربانی کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق لاکھوں عازمین حج نے منیٰ سے واپسی پر شیطان کو کنکریاں مار کر رمی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں جس کے بعد حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کی یاد میں سنت ابراہیمی ادا کی جا رہی ہے۔



گزشتہ روز عازمین حج نے مسجد نمرہ میں ظہر اور عصر کی نماز ادا کی اور مغرب کے بعد تک میدان عرفات میں قیام کیا۔ اس کے بعد حاجیوں نے پوری رات کھلے آسمان تلے مزدلفہ میں عبادات کیں، دعا، مناجات مانگیں۔



رات بھر حاجیوں کی تلبیات کی صداؤں سے فضا گونجتی رہی اور صبح ہوتے ہی حاجی جمرات پہنچے جہاں تین شیطانوں کو کنکریاں ماری جاتی ہیں جسے 'رمی' کہا جاتا ہے۔ یہ حج کے اہم مناسک میں سے ایک ہے۔



رمی کے فریضے کی ادائیگی کے بعد عازمین حج، اللہ کی راہ میں جانور کی قربانی دیتے ہیں اور پھر بال منڈوا کر احرام کھول دیتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں