رواں برس حج ادا کرنے والے سب سے کم عمر حاجی کی تصاویر وائرل

رواں برس 18 لاکھ 45 ہزار 45 خوش قسمتوں نے حج کی سعادت حاصل کی


ویب ڈیسک June 28, 2023
11 ماہ کے کم عمر ترین حاجی کی تصاویر وائرل ہوگئیں؛ فوٹو: فائل

رواں برس 18 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد نے حج کی سعادت حاصل کی اور سب سے کم عمر حاجی 11 ماہ کا پیارا سا بچہ تھا۔

سعودی میڈیا کے مطابق رواں برس کا سب سے کم عمر حاجی 11 ماہ کے ایک بچے کو قرار دیا جا رہا ہے۔ بچے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جو اپنے والدین کے ساتھ مناسک حج ادا کر رہا تھا۔

ننھا بچہ مناسک حج کی ادائیگی کے دوران کافی پُرجوش اور خوش نظر آرہا تھا۔ بچے کی دلفریب مسکراہٹ نے سب کے دل جیت لیے اور صارفین نے بچے سے محبت کا اظہار کیا۔

تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس بچے کا تعلق کس ملک ہے اور سرکاری سطح پر بھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ یہی بچہ سب سے کم عمر حاجی ہے۔

سعودی ادارۂ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں برس حج کرنے والے 18 لاکھ 45 ہزار 45 خوش قسمتوں سے 1 لاکھ 84 ہزار 130 مقامی افراد تھے جب کہ دنیا بھر سے 16 لاکھ 60 ہزار 915 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال حاجیوں کی تعداد میں 9 لاکھ 26 ہزار کا اضافہ ہوا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔