کھیل کے دوران بچہ گلے میں جانوروں والی رسی کا پھندا لگنے سے جاں بحق
پولیس نے متوفی بچے کی لاش اہلخانہ کے حوالے کردی ۔
اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی کٹی پہاڑی کے قریب کھیل کے دوران گلے میں رسی کا پھندا لگنے سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پیرآباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی کٹی پہاڑی کے قریب گھرکے باہرکھیل کے دوران گلے میں پھندا لگنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ضابطےکی کارروائی عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی،متوفی بچے کی شناخت 12 سالہ یاسین ولد محمد عارف کے نام سے کی گئی
اس حوالے سےایس ایچ او پیرآباد انسپکٹر یوسف نے بتایا کہ متوفی بچے اوراس کا چھوٹا بھائی سمیت محلے کے دیگر ہم عمر بچے آپس میں جانوروں والی رسی ایک دوسرے کے گلے میں ڈال کر کھیل رہے تھے
اسی دوران بچوں نے متوفی بچے کے گلے میں رسی ڈال دی اورکھینچ دی جس کے باعث بچے کے گلے میں پھندا لگ گیااورسانس بند ہونے سے بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا،
ایس ایچ اونے بتایا کہ متوفہ بچہ کے اہلخانہ نے واقعے کو اتفاقیہ قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی کرانےسے انکارکردیا جس پر پولیس نے متوفی بچے کی لاش اہلخانہ کے حوالے کردی ۔۔۔