عید الاضحیٰ کی آمد سبز مصالحہ جات کی قیمت میں اضافہ

کراچی میں ٹماٹر 80 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے


Business Reporter June 28, 2023
فائل فوٹو

عید الاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی سبز مصالحہ جات سمیت ٹماٹر اور ادرک کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹماٹر 50 روپے فروخت ہو رہا تھا جو عید کی آمد کے موقع پر 70سے 80روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

ادرک کی قیمت 200سے 220روپے پاؤ وصول کی جارہی ہے جبکہ 880روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ لہسن 120روپے پاؤ اور 440روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ دھنیے پودینے کی گڈی کی قیمت بھی 20سے 30روپے وصول کی جا رہی ہے۔

گوشت گلانے کے لیے استعمال ہونے والا کچا پپیتہ جو عام دنوں میں 100سے 150روپے کلو فروخت ہو رہا تھا اب 250روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

سبز مرچ کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے جس کی قیمت 280روپے کلو تک وصول کی جا رہی ہے جبکہ لیموں جو عید کی آمد سے قبل 60سے 70روپے پاؤ فروخت ہو رہا تھا اب 100روپے پاؤ اور 400روپے کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں