عالیہ اور رنویر کی نئی فلم کا گانا ریلیز اریجیت کی آواز نے مداحوں کو مسحور کردیا
نئے گانے ’تم کیا ملے‘ کو صرف یوٹیوب پر چھ گھنٹوں میں آٹھ ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں
بالی وڈ سپراسٹار عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی نئی فلم 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کا پہلا گانا 'تم کیا ملے' ریلیز کردیا گیا۔
اریجیت سنگھ اور شریا گوشل کی خوبصورت آواز میں رومینٹک گانے کو عالیہ اور رنویر پر فلمایا گیا ہے اور گانے میں دونوں کی کیمسٹری خوب نظر آتی ہے۔
نئے گانے 'تم کیا ملے' نے سوشل میڈیا پر ریلیز ہوتے ہی شائقین کی توجہ کھینچ لی ہے اور صرف یوٹیوب پر چھ گھنٹوں میں آٹھ ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔
'تم کیا ملے' کو نامور موسیقار پریتم نے کمپوز کیا ہے اور اس کے بول امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں۔
رومینٹک ڈراما فلم کو نامور فلمساز کرن جوہر نے ہدایت کاری دی ہے اور وہ سات برس کے وقفے کے بعد ہدایت کاری کے میدان میں واپس آئے ہیں۔
نئی فلم میں بالی وڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر، شبانہ اعظمی، جیا بچن بھی شامل ہیں اور اس کی ریلیز 28 جولائی کو متوقع ہے۔