پرویز الہیٰ زندگی میں پہلی بار گھر والوں کے بغیر جیل میں عید منائیں گے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عام قیدیوں کے ساتھ نماز عید ادا کریں گے، اجازت ملنے پر فیملی سے ملاقات کرسکیں گے

—فوٹو فائل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہٰی زندگی میں پہلی بار عید اپنے گھر والوں کے بجائے جیل میں قید قیدیوں کے ساتھ منائیں گے۔

ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرکے ان کا 14 روزہ ریمانڈ مانگا تھا مگر عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو جیل بھجوا دیا۔


چوہدری پرویز الہٰی اس سے قبل بھی اینٹی کرپشن کی طرف سے درج مقدمے میں جیل میں ہی قید تھے، ضمانت ملنے کے بعد رہائی ہوتے ہی جیل کے اندر چوہدری پرویز الٰہی کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔

جیل ذرائع کے مطابق جیل میں چوہدری پرویز الہٰی عام قیدیوں کے ساتھ ہی عید کی نماز ادا کریں گے، فیملی ممبران کو ملنے کی اجازت مل گئی تو ملاقات بھی کر سکیں گے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے عدالت پیشی پر میڈیا کو بتایا کہ جیل میں ان کے ساتھ بُرا سلوک کیا جارہا ہے، کپڑے بھی تبدیل نہیں کیے جاتے جہاں رکھا ہے کیڑے مکوڑے رینگتے پھرتے ہیں۔
Load Next Story