پرندے درخت صاف کرگئے چیری توڑنے کا میلہ منسوخ

کئی روزہ میلے میں انسانوں کو چیری توڑنے کی اجازت تھی لیکن کوئل اور دیگر پرندے 80 درختوں کی چیریاں کھاگئے


ویب ڈیسک June 29, 2023
برطانیہ میں چیری کے درختوں پر پرندوں کا دھاوا، چیری توڑنے کا انسانی میلہ منسوخ۔ فوٹو: بی بی سی

جنوب مغربی انگلستان میں ہونے سالانہ چیری فیسٹول پرندوں کی وجہ سے منسوخ ہوگیا ہے۔ 28 جون سے شروع ہونے والے اس مقابلے میں لوگ ذوق و شوق سے درختوں پر لگی تازہ چیریاں توڑ کر کھاتے ہیں لیکن کوئل، کووں اور دیگر پرندوں نے ان سے پہلے ہی درجنوں درختوں کی چیریاں کھالی ہیں۔

اسے ایک طرح کے میلے کا درجہ حاصل ہے جہاں انگلینڈ کے علاقے کورن وال کے ایک چھوٹے سے دیہات کوٹ ہیل میں ہر سال چیری اتارنے کا مقابلہ نما میلہ منعقد کیا جاتا ہے۔ تاہم اس سال وقت سے قبل ہی کوئل، کووں اور دیگرپرندوں نے 80 سے زائد درخت صاف کردیئے جو لذیذ چیریوں سے بھرے ہوئے تھے۔

یہ میلہ ہرسال پانچ روز کے لیے منعقد کیا جاتا ہے جسے نیشنل ٹرسٹ منعقد کرتا ہے۔ سال 2004 میں یہاں چیری کے درختوں پر پھل آنا شروع ہوئے جنہیں اگرانسان نہ کھائیں تو وہ ضائع ہوجاتے ہیں یا پھر پرندوں کے شکم کا حصہ بن جاتے ہیں۔

فاؤنڈیشن سے وابستہ خاتون لارا جیرمن نے کہا کہ بدھ کو میلے کا افتتاح ہونا تھا جبکہ پیر کو مقامی باغبان نے بتایا کہ پرندے تمام پھل کھاچکے ہیں۔ اندازہ ہے کہ 80 سے زائد درختوں کے پھل پرندوں کے نوالےبنے ہیں۔

لارا نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ پرندوں نے چیریاں کھائی ہیں اور اس پر کوئی تاسف بھی نہیں۔ تاہم وہ سال کے آخر میں سیب توڑ کر کھانے والے میلے کا انعقاد کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں