ترکیہ کا پاکستان کے ساتھ معاشی تعاون مزید بڑھانے کا عزم

وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کے صدر کو فون، عید الاضحیٰ کی مبارک باد اور عوام کیلیے نیک خواہشات کا اظہار


ویب ڈیسک June 28, 2023
فوٹو فائل

پاکستان اور ترکیہ نے معاشی اور دفاعی تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر کو ٹیلی فون کیا اور عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی۔ شہباز شریف نے صدر اردوان اور عوام کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ تقریب حلف برداری میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ترجمان وزیراعظم کے مطابق دونوں رہنماؤں نے معاشی، دفاعی اور دیگر شعبوں میں باہمی اشتراک مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ٹیلی فون رابطہ ہوا، جس میں شہباز شریف نے امیر قطر کو عید الاضحیٰ پر مبارک باد پیش کی اور قطر کے عوام کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

اعلامیے کے مطابق امیر قطر نے بھی وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان کے عوام کو عید کی مبارک دی اور جوابی خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ دونوں قائدین نے پاکستان اور قطر کے برادرانہ اور گرمجوشی پر مبنی دوطرفہ تعلقات کی مزید مظبوطی اور فروغ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی اہمیت کے امور پر مشاورت اور رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ امیر قطر نے ٹیلی فون کرنے اور عید کی مبارک دینے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔