بھارت بنگلادیش اور ایران میں عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے

نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے جس میں مسلم امہ کے اتحاد اور غلبۂ دین کی دعائیں مانگی گئیں


ویب ڈیسک June 29, 2023
ایشیائی ممالک میں عید الاضحیٰ آج منائی جارہی ہے؛ فوٹو: فائل

ایشیائی ممالک میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران، بھارت، بنگلا دیش سمیت اکثر ایشیائی ممالک میں عید الاضحیٰ منائی گئی۔ عید گاہ کے راستے تلبیات کے ورد سے فضا گونجتے رہے۔

ان ممالک میں جگہ جگہ نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے جس میں مسلم امہ کے اتحاد اور غلبۂ دین کی دعائیں مانگی گئیں۔

بالخصوص مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے حق میں دعائیں کی گئیں جہاں اسلام دشمن قوتوں نے جبر مسلط کر رکھا ہے اور مذہبی و انسانی حقوق سلب ہیں۔

نماز عید کے بعد نمازی ایک دوسرے سے گلے ملے اور عید کی مبارک دی۔ اس کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی دی گئی۔ قربانی کا گوشت رشتہ داروں، غربا اور مستحقین میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ گھروں میں بھی دعوتوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں روایتی مقامی کھانے تیار کیے جاتے ہیں۔ اس موقع پر بچوں کی خوشی دیدنی ہوتی ہے۔

پاکستان میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی گئی۔ نماز عید کے اجتماعات میں وطن عزیز کی ترقی، استحکام اور امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ منائی گئی تھی۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازِ عید کے روح پرور اجتماعات میں لاکھوں افراد نے شرکت کی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |