لاہور میں پولیس نے کارروائی کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

ملزمان علاقہ غیرسے اسلحہ لا كر اپنے كارندوں كے ذریعے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں فروخت كرتے تھے، ایس پی سی آئی اے


Numainda Express/ May 01, 2014
گاڑی کو تلاشی کے لئے روکا تو اس دوران اس کی ڈگی اور خفیہ خانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا، محمد عمر ورک فوٹو: ایکسپریس نیوز

KARACHI: سی آئی اے پولیس نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک نے بتایا کہ ٹھوکر نیاز بیگ موٹروے ناکے پر سی آئی اے پولیس نے گاڑی کو چیکنگ کے لئے روکا تو تلاشی کے دوران اس کی ڈگی اور خفیہ خانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا جن میں سیکڑوں پستول، کلاشنکوفیں اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا كہ دونوں ملزمان باپ بیٹا ہیں اور ان کا تعلق ساہیوال سے ہے جو علاقہ غیر سے غیر قانونی اسلحہ لا كر اپنے كارندوں كے ذریعے لاہور، ساہیوال، اوكاڑہ اور پنجاب كے دیگر اضلاع میں مختلف ڈیلرز اور جرائم پیشہ افراد كو فروخت كرتے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

عمر ورک نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اچھرہ دھماکے کے سلسلے میں بھی کئی مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |