افغانستان میں خودکش حملے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک 30 زخمی

پنج شیر کو طالبان مخالف صوبہ تصور کیا جاتا ہے اور کارروائی کا مقصد صرف اورصرف خوف و ہراس پھیلانا ہے،افغان حکام


ویب ڈیسک May 01, 2014
افغان صوبہ پنج شیر میں خود کش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار اڑا دی ۔ فوٹو:فائل

KARACHI:

افغانستان میں خود کش حملے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان صوبہ پنج شیر میں خود کش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار اڑا دی جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت روڈ کی مرمت کرنے والے 6 مزدور بھی ہلاک ہوگئے جبکہ دھماکے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے، ریسکیواداروں نے دھماکے میں ہلاک اورزخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔


دوسری جانب وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں نے پرامن صوبے کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا کیوں کہ پنج شیر کو طالبان مخالف صوبہ تصور کیا جاتا ہے اور ان کی کارروائی کا مقصد صرف اورصرف خوف و ہراس پھیلانا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں