آئی ایم ایف معاہدے سے ملک کو اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی وزیراعظم

وزیر خزانہ و انکی ٹیم کی محنت کو سراہتا ہوں، آئی ایم ایف ایم ڈی اور انکی ٹیم کا شکر گزار ہوں،وزیراعظم کا خوشی کا اظہار

(فوٹو : فائل)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے سے زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط ہوں گے اور ملک کو معاشی استحکام حاصل ہوگا۔


اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ الحمدللہ میں خوشی کے ساتھ اعلان کرتا ہوں کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹیٹنڈ بائی اریجنمنٹ کے طور پر نو ماہ کے لیے تین ارب ڈالر کا معاہدہ ہوگیا ہے، اس معاہدے سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط کرنے، پاکستان کو معاشی استحکام حاصل کرنے اور ملک کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ پڑھیں : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا

انہوں ںے کہا کہ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کی کوششوں اور محنت کو سراہتا ہوں، میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی اور ان کی ٹیم کے تعاون اور اشتراک پر ان کا بھی مشکور ہوں۔


 



دریں اثنا وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم آج سہ پہر 4 بجے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے ہمراہ آئی ایم ایف سے ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے سے متعلق لاہور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے اور میڈیا کے ذریعے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

 
Load Next Story