میگا ایونٹ سے قبل ہربھجن شعیب اختر میں لفظی جنگ چھڑ گئی
کوہلی اور بابراعظم پر دونوں سابق کرکٹرز آمنے سامنے آگئے
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کے درمیان ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل لفظی جنگ چھڑ گئی۔
سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنے یوٹیوب چینل پر بابراعظم اور ویرات کوہلی پر سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے ہمراہ اپنا تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ کوہلی اپنی کارکردگی سے عظیم کھلاڑی کے طور پر خود کو منوا چکے ہیں تاہم بابراعظم کو اس مقام تک پہنچنے میں وقت لگے گا۔
تاہم ہربھجن نے بابر کی بے پناہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اسے ایک شاندار کھلاڑی قرار دیا۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک بھارت مقابلے کیلئے احمد آباد کا متبادل وینیو کون سا ہوگا؟
اس موقع پر شعیب اختر نے ٹی20 کرکٹ میں بابراعظم پر ہونے والی تنقید کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں وہ مختصر فارمیٹ میں اپنی صلاحیتوں میں نکھار لارہا ہے۔
اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ ویرات کوہلی بلاشبہ عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہے تاہم بابراعظم ان کھلاڑیوں کی لائن میں کھڑے ہونے والے ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ وارم اَپ میچز کے حوالے سے آئی سی سی نے پاکستان مطالبہ تسلیم کرلیا