آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد بجلی اور گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان
بجلی اورگیس کی قیمتوں میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل اضافے کا امکان ہے، ذرائع
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کے بعد عالمی ادارے کی شرائط کے تحت بجلی اور گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے حصول قرض کے معاہدے کے بعد عالمی ادارے کی شرائط کے تحت بجلی مزید مہنگی ہونے کی توقع ہے۔
بجلی کے علاوہ گیس کے نرخوں اور پیٹرولیم لیوی میں بھی اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی اورگیس کی قیمتوں میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل اضافے کا امکان ہے.
بجلی کے بنیادی ٹیرف میں تقریباً 4 روپے فی یونٹ تک مزید اضافہ متوقع ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔