نو مئی آئی ایس پی آر کے بیان کے بعد کسی بھی قسم کا کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے وزیراعظم
نو مئی کے واقعات میں ملوث نہ ہونے والے بے گناہ لوگوں پر کوئی آنچ نہیں آئے گی، شہباز شریف کی پریس کانفرنس
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ نو مئی میں ملوث کوئی بھی شخص قانون سے نہیں بچ سکے گا، آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد کسی بھی قسم کی کنفیوژن نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے سویلین املاک پر حملے اور توڑ پھوڑ کی اُن کے خلاف انسداد دہشت گردی جبکہ فوجی املاک پر حملے کرنے والوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث نہ ہونے والے بے گناہ لوگوں پر کوئی آنچ نہیں آئے گی البتہ جو اس میں ملوث تھے وہ کسی صورت نہیں بچ سکیں گے۔
مزید پڑھیں: دعا ہے آئی ایم ایف کے پاس دوبارہ جانا نہ پڑے، وزیراعظم
انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 'آئی ایس پی آر کی دو روز قبل ہونے والی پریس کانفرنس کے بعد نو مئی واقعات کے ٹرائلز اور ملزمان کے بچنے کے حوالے سے اب کسی بھی قسم کی کنفیوژن نہیں ہونی چاہیے'۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کی ملک دشمنی کی مثال دنیا کی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی، ایسا نہیں ہوگا کہ ہم کسی بھی وجہ سے ملزمان کیلیے نرم گوشہ رکھیں، اگر ایسا ہوا تو پھر شرپسندوں کو مزید شہ مل جائے گی۔