گورنر سندھ کا کم آمدن والے افراد کیلیے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا اعلان
ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس مفت ہوگی اور لوگ اچھے اسپتالوں میں علاج کراسکیں گے، کامران ٹیسوری
گورنر سندھ نے کم آمدنی والے افراد کو مفت علاج کی سہولتوں کی فراہمی کیلیے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 35 تا 40 ہزار روپے تنخواہ لینے والے افراد کے لیے عید کے بعد ہیلتھ کارڈ جاری کیے جائیں گے جن کے ذریعے وہ اچھے اسپتالوں میں مفت علاج کراسکیں گے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ روپے تک کی ہیلتھ انشورنس مفت ہوگی اور کم آمدنی والے افراد ہیلتھ کارڈ سے اچھے اسپتالوں میں اپنا علاج کراسکیں گے۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری کے مطابق مفت ہیلتھ کارڈ کے اخراجات میں مخیر حضرات کا تعاون شامل ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر ہاﺅس ہو یا میرا اپنا گھر، عوام سے تعلق جڑا رہے گا۔