بڑی عید پر ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا


Irshad Ansari June 30, 2023
(فوٹو : فائل)

وفاقی حکومت کا بڑی عید کے موقع پر عوام کیلئے بڑا ریلیف، ایل پی جی قیمت میں 19.45 روپے فی کلو گرام تک کمی کردی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج (یکم جولائی) سے ہوگا اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یکم جولائی سے صارفین کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 19.45 روپے فی کلوگرام تک کمی کردی گئی ہے، صارفین کیلئے 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سیلنڈر کی قیمت 2321.67 روپے سے کم کرکے 2092.13 روپے کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ کنزیومر پرائس کے ساتھ ساتھ ایل پی جی کی پروڈیوسر پرائس میں بھی 19.45 روپے فی کلوگرام تک کمی کی گئی ہے اور پروڈیوسرزکیلئے 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سیلنڈر کی 1834.33 قیمت روپے سے کم کرکے 1604.79 روپے کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں