چمن جیل سے 17 قیدیوں کے فرار کے معاملے پر تین پولیس افسران معطل

جیل انچارج اور دو اے ایس آئی کو لائن حاضر کردیا گیا، سپاہیوں کا تبادلہ کر کے تفتیش میں شامل کرنے کا فیصلہ


June 30, 2023
فوٹو فائل

بلوچستان کے علاقے چمن میں قائم جیل سے 17 قیدیوں کے فرار کے معاملے پر جیل انچارج سمیت پولیس افسران کو معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل چمن میں قائم جیل سے 17 خطرناک قیدی پولیس پر حملے کے بعد فرار ہوئے تھے، جس پر پولیس نے فوری طور پر ایکشن کرتے ہوئے ایک قیدی کو ہلاک اور دو کو زخمی حالت میں دوبارہ گرفتار کرلیا تھا جبکہ ایک نے رضاکارانہ طور پر خود گرفتاری دے دی تھی۔

آئی جی بلوچستان نے قیدیوں کے فرار ہونے کے کیس میں چمن جیل میں تعینات تین پولیس افسران کو معطل کردیا، جن میں جیل انچار انسپکٹر کوثر، اے ایس آئی ثنا اللہ اور محمد بھی شامل ہیں۔ اعلیٰ افسران نے تمام معطل اہلکاروں کو لائن حاضر بھی کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جیل میں تعینات تمام سپاہیوں کو بھی جیل سے تبادلہ کرنے اور انھیں انکوائری میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں