عید الاضحٰی کے موقع پرسینما گھروں کی رونقیں عروج پر پہنچ گئیں

تیری میری کہانیاں، آر پار، مداری، بے بی لیشسز سے نامور اداکار سینما گھروں کی بڑی سکرینوں پر جلوہ گر ہوئے

فوٹو : فائل

عید الاضحٰی کے پرمسرت موقع پر سینما گھروں کی رونقیں عروج پر ہیں، شہری جہاں رومانوی، ایکشن اور تھرل فلمیں دیکھ کر خوب لطف اندوز ہوئے وہیں مہوش حیات، رمشا خان، حرا مانی، شہریار منور، وہاج علی ، معمر رانا شامل خان سمیت نامور فنکاروں کو بھی ایکشن میں دکھائی دینے کے بھر پور مواقع میسر آئے۔

عید پر ریلیز ہونے والی فلموں تیری میری کہانیاں، آر پار، مداری، بے بی لیشسز سے پاکستان کے چوٹی کے اداکارسینما گھروں کی بڑی سکرینوں پر جلوہ گر ہوئے۔


فلمیں ریلیز ہونے سے قبل آر پار، تیری میری کہانیاں سمیت فلموں کی پروموشن مہم بھی عروج پر رہی ، فلموں کے فنکاراپنی اپنی فلموں کی کامیابی کے لئے پرامید دکھائی دیئے۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ عید پر بڑی تعداد میں فلمیں ریلیز ہونا خوش آئند ہے، اس صورت حال سے فلمی صنعت کو پروان چڑھانے میں مدد ملے گی۔

'لاڈے دا ویا' سمیت بعض فلموں کو سینما مالکان کی طرف سے عید پر مناسب شوز نہ ملنے کی وجہ سے فلمسازوں نے انہیں محرم الحرم کے بعد ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Load Next Story