مسافر کوچ اور کار میں تصادم ایک ہی خاندان سے 8 افراد جاں بحق
متاثرہ فیملی عید منانے کے لیے اپنے آبائی علاقے جارہی تھی، پولیس
سندھ کے علاقے مورو کے قریب کار اور مسافر کوچ میں تصادم ہوا، جس میں ایک ہی خاندان سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محراب پور میں مورو کے قریب کار اور کوچ میں تصادم ہوا، جس کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی زور دار ٹکر لگنے سے مکمل تباہ ہوگئی۔
پولیس کے مطابق حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوئے جو گاڑی میں سوار تھے جبکہ بس میں موجود 10 سے زائد مسافر معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ فیملی عید منانے اپنے آبائی گھر جارہی تھی۔ کوچ میں سوار مسافر معمولی زخمی ہوئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی، جن میں خواتین بھی شامل ہیں، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان اور علاقے کشمور سے تھا۔