روسی صدر پوٹن نے قرآن کو سینے سے لگا لیا
روسی صدر ولادمیر پوٹن نے یہ دورہ سویڈن میں پیش آئے واقعے کے اگلے دن کیا
سویڈن میں حکومت کی اجازت پر عید الاضحیٰ کے دن قرآن پاک کی بےحرمتی کے بعد روسی صدر ولادمیر پوٹن داغستان پہنچے جہاں انہوں نے ایک مسجد کا دورہ کیا اور اس دوران قرآن پاک سینے سے لگائے رکھا۔
عالمی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادمیر پوٹن جمہوریہ داغستان پہنچے جہاں انہوں نے ایک مسجد کا دورہ کیا اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر پوٹن نے سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کا اقدام اگر روس میں سرزد ہوتا تو سزا دی جاتی کیونکہ روس میں قرآن پاک کی بےحرمتی جرم ہے۔
واضح رہے کہ روسی صدر ولادمیر پوٹن نے یہ دورہ سویڈن میں پیش آئے واقعے کے اگلے دن کیا۔