یونانی کشتی حادثہ زندہ بچ جانے والوں نے سانحے کی وجوہات بتادی
یونان کے قریب ایک کشتی حادثے جس میں ممکنہ طور پر سینکڑوں تارکین وطن ہلاک ہو گئے تھے، سے بچ جانے والوں نے شمالی افریقہ میں انسانی اسمگلروں کے بارے میں بتایا ہے کہ کیسے وہ مچھلی پکڑنے والے ٹرالرز میں انسانوں کو پکڑ پکڑ کر اسمگل کررہے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے سے بچ جانے والوں نے عدالت کو بتایا کہ حادثہ یونانی کوسٹ گارڈ کی کارروائیوں کی وجہ سے ہوا۔ انہوں نے عدالتی حکام کو ٹرالر کے اوور لوڈ کے بارے میں بتایا ہے جس کی وجہ سے 14 جون کی صبح کشتی اُلٹی۔
ایک زندہ بچ جانے والے شامی نے بتایا کہ وہ اور دیگر تارکین وطن ایڈریانا نامی کشتی پر سوار تھے جو اٹلی جاتے ہوئے ٹوٹ گئی تھی لیکن یونانی کوسٹ گارڈ کے جہاز نے ٹرالر کی کمان سے رسی جوڑی اور رفتار کو بڑھاتے ہوئے اسے کھینچنا جاری رکھا۔