شاہین آفریدی نے کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

پیسر نے برمنگھم کے خلاف اپنے پہلے اوور میں 7 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں


ویب ڈیسک July 01, 2023
پیسر نے برمنگھم کے خلاف اپنے پہلے اوور میں 7 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ فوٹو: گیٹی امیجز

شاہین شاہ آفریدی کرکٹ کی تاریخ میں ٹی20 میچ کے پہلے اوور میں 4 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔

پیسر شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹ کی تاریخ میں ٹی20 میچ کے پہلے اوور میں 4 وکٹیں لے کر منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ ٹی20 بلاسٹ میں برمنگھم بیئرز کیخلاف انہوں نے اپنے پہلے اوور میں صرف 7 رنز دے کر 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 بلاسٹ؛ شاہین آفریدی کے چھکوں نے سماں باندھ دیا

ناٹنگھم شائر کی طرف سے کھیلنے والے پیسر شاہین آفریدی نے وائیڈ ڈلیوری کے ذریعے پانچ رنز دے کر اوور کا آغاز کیا تاہم اگلی ہی گیند پر انہوں نے الیکس ڈیوس کو ایل بی ڈبلیو کیا اور اگلی ہی گیند پر کرس بینجمن کو بولڈ کیا۔

شاہین آفریدی اپنی ہیٹ ٹرک مکمل نہ کر سکے لیکن اوور کے پانچویں گیند پر انہوں نے ڈین موسلی کو کیچ آؤٹ جب کہ اوور کی آخری گیند پر ایڈ برنارڈ کو بولڈ کرکے کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |