نارتھ ناظم آباد کے کمپیوٹر ویئر ہاؤس میں سلنڈر دھماکہ چوکیدارجاں بحق

دھماکے سے ویئر ہاؤس کی چھت اور دیوار گرگئیں اور آگ بھڑک اٹھی


ویب ڈیسک July 01, 2023
(فائل فوٹو)

نارتھ ناظم آباد میں واقع کمپیوٹر پارٹس ویئر ہاؤس میں ہونے والے زور دار سلنڈر دھماکے کے باعث چوکیدار جاں بحق ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک این پیپلز چورنگی کے قریب بنگلے نمبر بی 356 میں قائم کمیپوٹر پارٹس کے ویئر ہاؤس میں کمیپوٹر پارٹس کے ویئر ہاؤس میں گیس بھرجانے کے باعث زور داردھماکہ ہوا، دھماکے سے ویئر ہاؤس کی چھت اور دیوار گرگئیں اور آگ بھڑک اٹھی۔

ویئر ہاؤس کی چھت اور دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر ویئرہاؤس کا چوکیدارجاں بحق ہوگیا جس کی لاش ریسکیو کر کے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئ۔ چوکیدار لیاقت آباد کا رہائشی اور4 بچوں کا باپ تھا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر فائربریگیڈ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسکیواداروں کوطلب کر لیا۔ فائربریگیڈ کی ایک فائرفائر ٹینڈرنے فوری آگ پرقابو پا لیا۔ دھماکے کے باعث ویئرہاؤس سے متصل دیگر بنگلوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

بنگلے کے معائنے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کے حکام نے بتایا کہ دھماکہ ویئرہاؤس میں گیس بھرجانے اور شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے ہوا۔

کمپنی ورکرز کے مطابق ویئرہاؤس شارٹ سرکٹ کی وجہ آگ لگی جس سے اے سی کے کمپریسر پھٹ گئے ویئرہاؤس میں کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر پارٹس بڑی تعداد میں موجود تھے جسے آن لائن سیل کیا جاتا تھا۔

دھماکے میں جاں بحق ہونے والے چوکیدارکی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |