مہوش حیات نے اپنی فلم پروڈکشن کمپنی لانچ کرنے کا اعلان کر دیا

اداکارہ مہوش حیات نے یہ اعلان ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کیا

(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی بین الاقوامی فلم کمپنی لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ مہوش حیات ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام 'دی ٹاک ٹاک شو' میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی نئی فلم سمیت شوبز سے جُڑے دیگر موضوعات پر گفتگو کی۔



مہوش نے میزبان حسن چودھری سے گفتگو کے دوران اعلان کیا کہ وہ یو کے میں اپنی نئی فلم کمپنی 'پنک لاما فلمز' کھول رہی ہیں جو کہ پاکستان سمیت بین الاقوامی پراجیکٹس پر کام کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پنک لاما فلمز کے زریعے ایسی فلمیں اور ویب سیریز بنائیں گی جس میں اسلامو فوبیا اور اینٹی پاکستان اسٹیریوٹائپ کے پراپیگنڈے کو ختم کیا جا سکے اور پاکستان کی ایک مثبت تصویر دکھائی جائے۔








View this post on Instagram


A post shared by Something Haute (@somethinghauteofficial)




مہوش حیات نے بتایا کہ ان کی اس فلم کپمنی میں بافٹا اور ایمی ایوارڈز یافتہ پیشہ ورانہ ٹیم کام کرے گی۔

یاد رہے کہ مہوش حیات ان دنوں اپنی ملٹی ڈائریکٹرز فلم 'تیری میری کہانیاں' کی تشہیر میں مصروف ہیں جو بڑی عید کے موقع پر پاکستان کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے۔
Load Next Story