کینیا میں تیزرفتار لاری نے راہگیروں اور گاڑیوں کو کچل دیا 55 ہلاک

حادثے میں 30 افراد زخمی جب کہ 10 سے زائد منی بسیں، کار اور موٹراسائیکلیں تباہ ہوئیں


ویب ڈیسک July 01, 2023
کینیا حادثے میں 30 افراد زخمی اور 10 گاڑیاں تباہ بھی ہوئیں؛ فوٹو: فائل

کینیا میں ایک مصروف جنکشن پر تیز رفتار لاری گاڑیوں پر چڑھ دوڑی اور راہگیروں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں 55 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ چائے کے سرسبز کھیتوں سے مالا مال ناکورو کے جھیل کے کنارے واقع قصبے اور کیریچو کے درمیان ایک ہائی وے پر پیش آیا۔ کنٹینر سے لدی لاری کینیا کی انتہائی مصروف شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی تھا۔

مال بردار لاری پہلے کئی گاڑیوں پر چڑھ دوڑی اور اس کے بعد کئی راہگیروں کو کچل دیا۔ 100 کے قریب شدید زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 55 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 6 زخمی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حادثے میں 10 سے زائد کار، منی بس اور موٹر سائیکل تباہ ہوگئیں۔

کینیا میں گزشتہ برس 21 ہزار سے زائد ٹریفک حادثات ہوئے جن میں سے 4 ہزار 690 افراد ہلاک ہوئے۔ کینیا میں ہی 2018 میں ایک بس حادثے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے گزشتہ سال ستمبر میں بتایا تھا کہ افریقا میں سڑکوں پر ٹریفک کی اموات کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے جہاں روزانہ 800 سے زائد افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں