آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار ایلن آرکن چل بسے

ایلن آرکن بافٹا، گولڈن گلوب اور ٹونی ایوارڈ سمیت آسکرز ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے تھے

(فائل فوٹو)

آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار ایلن آرکن 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کے بیٹوں نے ان کے انتقال کی خبر سے آگاہ کیا تاہم ایلن کی موت وجہ بیان نہیں کی گئی۔

ایلن 'لٹل مس سن شائن'، 'مارلے اینڈ می' اور 'ملین ڈالر آرم' جیسی فلموں سے مشہور ہوئے۔ ایلن آرکن بافٹا، گولڈن گلوب اور ٹونی ایوارڈ سمیت آسکرز ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے تھے۔








View this post on Instagram


A post shared by Hollywood Reporter (@hollywoodreporter)




ایلن آرکن نے 1957 میں فلم 'کیلپسو ہیٹ ویو' سے ہالی ووڈ میں قدم رکھا تھا جبکہ وہ آخری مرتبہ نیٹ فلکس کی ڈرامہ سیریز 'دی کومنسکی میتھڈ' میں نظر آئے تھے۔
Load Next Story