امریکا میں ہیٹ ویو سے 13 افراد ہلاک درجنوں کی حالت غیر

میکسیکو میں ہیٹ ویو سے ہلاکتوں کی تعداد 110 سے تجاوز کرگئی


ویب ڈیسک July 01, 2023
میکسیکو میں ہیٹ ویو سے ہلاکتیں 110 سے تجاوز کرگئیں : فوٹو: فائل

امریکی ریاست ٹیکساس میں ہیٹ ویو سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی، زیادہ تر ہلاکتیں میکسکیو کی سرحد کے نزدیکی علاقوں میں ہوئیں۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کی دو بڑی ریاستوں میں گرمی اپنے عروج پر ہے جس میں سب سے زیادہ ٹیکساس متاثر ہوا ہے جہاں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ گرمی کی شدت سے ہوسٹن کی سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں۔

ریاست ٹیکساس کے بگ بینڈ نیشنل پارک میں ہائیکنگ کرنے والا 14 سالہ لڑکا شدید گرمی اور حبس کے باعث بے ہوش ہو کر گر گیا اسے طبی امداد دی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

بیٹے کے بے ہوش ہونے کا سن کر نیشنل پارک پہنچنے کی جلدی میں باپ ایک بدقسمت کار حادثے میں ہلاک ہوگیا۔

نوجوان لڑکے کی ہیٹ ویو میں ہلاکت سے ٹیکساس میں شدید گرمی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی۔

امریکا کی دو ریاستوں میں شدید گرمی کے باعث مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے والے 50 سے زائد افراد کو اسپتال میں داخل ہونے پڑا ہے جن میں سے اکثریت کی عمریں 55 سال سے زائد ہیں۔

واضح رہے کہ میکسیکو میں ہیٹ ویو میں اب تک 112 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں