لاہور عوام میں خوف پھیلانے والا سدیس خاں ٹک ٹاکر گینگ گرفتار
ملزمان ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بناتے تھے، ملزمان سے MP5 رائفل، پانچ عدد 9MM اور بریٹا پسٹل اور سیکڑوں گولیاں برآمد
سی آئی اے کینٹ پولیس نے عوام میں خوف پھیلانے والے سدیس خاں ٹک ٹاکر گینگ کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ سدیس خاں اور ساتھی ابرار شامل ہیں، گرفتار ملزمان ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو بناکر عوام میں خوف پھیلاتے تھے۔
ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ چوہدری فیصل شریف نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان اکثر گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بناتے اور ٹک ٹاک پر وائرل کرتے تھے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ MP5 رائفل، پانچ عدد 9MM اور بریٹا پسٹل اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ کے مطابق عوام کو پریشان کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، عوام کے جان و مال کی حفاظت سی آئی اے لاہور پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
[video width="640" height="368" mp4="https://c.express.pk/2023/07/whatsapp-video-2023-07-01-at-1.16.28-pm-1688208080.mp4"][/video]
دریں اثںا ایس پی سی آئی اے نے ڈی ایس پی اور اس کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔