پنجاب حکومت کی صحت کارڈ بند کرنے سے متعلق خبروں کی تردید

صحت کارڈ بند کررہے ہیں اور نہ ہی کارڈیالوجی سہولیات محدود کی جائیں گی، نگراں صوبائی وزیر صحت


ویب ڈیسک July 01, 2023
(فوٹو : فائل)

نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے پرائیویٹ اسپتالوں میں صحت کارڈ بند کرنے سے متعلق خبر کی تردید کردی۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ نہ بند کررہے ہیں اور نہ ہی کارڈیالوجی کی سہولیات محدود کی جائیں گی، صحت کارڈ کے ثمرات اصل حق داروں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے کارڈیالوجی کی سہولیات بلا تعطل جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے ساتھ نیا معاہدہ کرنے جا رہی ہے جس کے تحت پنجاب کے عوام کو صحت کارڈ کے ذریعے سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں