آئی ایم ایف سے معاہدہ ضروری اصلاحات کرنے کا ایک اور موقع ہے مفتاح اسماعیل

اب ڈیفالٹ کے بادل چھٹ جائیں گے اور ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کم ہوجائے گی، سابق وزیر خزانہ


ویب ڈیسک July 01, 2023
——فائل فوٹو

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ضروری اصلاحات کرنے کا ایک اور موقع ہے، جب تک ہم اصلاحات نہیں کرتے پاکستان قرض دہندگان کا محتاج رہے گا۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین 3 ارب ڈالر کے معاہدے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ (اگر اصلاحات نہیں کی گئی تو) عوام حکومتوں کی ناکام تذویراتی اور حکمرانی کی قیمت ادا کرتے رہیں گے۔



 

سابق وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ نئے معاہدے کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری قرار دیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے اس معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف کو بھی مبارکباد دی۔

مفتاح اسماعیل نے امید ظاہر کی کہ معاہدہ ڈیفالٹ کے خلاف بہترین انشورنس ہے، اب ڈیفالٹ کے بادل چھٹ جائیں گے اور ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کم ہوجائے گی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں