مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچنے پر گاڑیوں کا داخلہ بند

عید کے تین دن مری میں 19800 سے زائد گاڑیاں داخل ہوئیں، پارکنگ کی گنجائش ختم ہوگئی


ویب ڈیسک July 01, 2023
(فوٹو : فائل)

سانحہ مری کے بعد پہلی مرتبہ عید تعطیلات پر سیاحوں کا ملکہ کوہسار میں غیر معمولی رش، ضلعی انتظامیہ نے مری میں گاڑیوں کا داخلہ عارضی طور پر بند کردیا۔

سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق عید کے تین دنوں کے دوران مری میں سیاحوں کی 19870 گاڑیاں داخل ہوئیں، تین دنوں کے دوران سیاحوں کی 12070 گاڑیاں مری سے آوٹ ہوئیں۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مری میں مجموعی طور پر سیاحوں کی 7800 گاڑیاں موجود ہیں، تنگ شاہراہوں و دوطرفہ ٹریفک چلنے کی وجہ سے پارکنگ کی شدید قلت ہے، گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی کا فیصلہ سیاحوں کی حفاظت و سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مری سے واپس آنیوالی شاہراہوں کو کلیئر رکھا جا رہا ہے، مری میں گاڑیوں کی گنجائش بننے پر داخلی راستوں کو کھول دیا جائے گا، دو طرفہ اور تنگ سڑکیں ہونے کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک کا دباو ہے۔؎

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق مری میں مجموعی طور پر4000 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے مری داخلے پر بھی پابندی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں