ملکی مسائل کے حل کے لئے تمام اداروں کو مربوط کوششیں کرنا ہوں گی وزیراعظم

بجلی کےمنصوبوں کوسب سےزیادہ اہمیت دی جارہی اور آئندہ 8 سال میں 21 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی،نوازشریف


ویب ڈیسک May 01, 2014
آئندہ 10 سال میں گزشتہ 65 سال سے زیادہ بجلی پیدا کریں گے، نوازشریف فوٹو؛فائل

وزیراعظم نوازشریف نےکہا ہے کہ ملکی مسائل کوئی تنہا حل نہیں کرسکتا اس کے لئے حکومت، اپوزیشن ، فوج اور میڈیا کو مربوط کوششیں کرنا ہوں گی۔


لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سے جلد اندھیرے ختم ہوں گے اوردوبارہ روشنیاں بحال ہوں گی جس کے لئے حکومت مختلف منصوبوں پرکام کر رہی ہے، آئندہ 10 سال میں گزشتہ 65 سال سے زیادہ بجلی پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے منصوبوں کو سب سے زیادہ اہمیت دی جارہی اور آئندہ 8 سال میں 21 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی، برطانیہ نے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں مدد کی پیشکش کی ہے جب کہ چین نے بھی توانائی بحران کے خاتمے اور نئے منصوبوں میں ہماری بہت مدد کی ۔


وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران توانائی بحران کے حل کے لئے کوئی تاریخ یا سال نہیں دیا گیا تاہم لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں، گڈو میں 750 اور اوچ میں 450 میگاواٹ بجلی کے منصوبے شروع کئے،گڈانی اور پورٹ قاسم میں بھی بجلی کے منصوبے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں قیام امن کے لئے کوششیں کر رہی ہیں اور امن وامان کی خراب صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکومت تمام تر اقدامات اٹھارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں