وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپان کے 4 روزہ دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے
وزیرخارجہ معروف تجارتی کمپنیوں اور اداروں کے اعلی عہدیداروں اور سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جاپان کے چار روزہ دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے.
ریڈیو پاکستان کے مطابق جاپان میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ اور جاپان کی وزارت امور خارجہ کے حکام نے ائیرپورٹ آمد پر بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران وہ جاپانی وزیرخارجہ سے وفد کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری جاپان کے وزیر اعظم سے ملاقات کے علاوہ جاپان کی قومی سلامتی کے مشیر سے بھی ملیں گے۔
وزیر خارجہ ایشیائی ترقیاتی بنک انسٹی ٹیوٹ میں بھی خطاب کریں گے جو جاپان کا مشہور تھنک ٹینک ہے۔ وزیرخارجہ معروف تجارتی کمپنیوں اور اداروں کے اعلی عہدیداروں اور سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ پاکستانی افرادی قوت کو جاپان بھیجا جاسکے۔